تل ابیب، 7 اکتوبر (یو این آئی) اسرائیل کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے نیتن یاہو کو دوسری مرتبہ ہدایت کی ہے کہ وہ، کمیٹی کی طرف سے انتخابی مہم کا حصّہ قرار دی گئی، ویڈیو کو اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹوں سے حذف کرے اور قانونی مصارف بھی ادا کرے۔
اسرائیل کے 'چینل 7' ٹیلی ویژن کی منگل کو نشر کردہ خبر کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین اور سپریم کورٹ کے جج 'نوم سولبرگ' نے نیتن یاہو کو تل نوف ایئر بیس پر بنائی گئی ویڈیو حذف کرنے اور 2,500 شیکل 'تقریباً 821 ڈالر'کےمصارف ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔