انقرہ، 5 اکتوبر (یو این آئی) ترکیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ کاروائیاں خطّے کی کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہیں۔
ترکیہ وزارتِ خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ خطے میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیاں کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہیں لہٰذا عالمی برادری اس صورتِ حال کے خلاف حرکت میں آئے۔