بیروت، 4 مئی (یواین آئی) اسرائیل کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں اسرائیلی فوج نے لبنان میں 4 مقامات پر جبری انخلا کی دھمکی بھی جاری کردی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے قانا، دیباع، قاقعت الجسر اور صرفا کے شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی دھمکی دی۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے شہر خیام اور قنطرہ پر رات بھر بمباری کی، اسرائیلی ڈرونز صبح تک جنوبی لبنان کی فضاؤں میں موجود رہے۔