غزہ،29 ستمبر (یو این آئی) غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی روزانہ کی خلاف ورزیوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی جاں بحق اور بچوں سمیت کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
الشفا اسپتال کے ایک طبی ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ غزہ شہر کے مغرب میں واقع النصر محلے میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دو فلسطینیوں کی لاشیں اور بچوں سمیت کئی زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا۔