Jadid Khabar

کنیا کماری لوک سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب میں پی رادھا کرشنن بی جے پی کے امیدوار

Thumb

چنئی، 6 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی رادھا کرشنن کو کنیاکماری لوک سبھا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔بی جے پی نے ہفتے کے روز یہاں یہ اعلان کیا۔ حکمراں اے این اے ڈی ایم کے نے 6 اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے سیٹ شیئرنگ معاہدے کے مطابق لوک سبھا سیٹ بی جے پی کو الاٹ کی تھی، جس کے تحت بی جے پی کو اسمبلی انتخابات کے لیے 20 نشستیں مختص کی گئیں ہیں۔کنیاکماری لوک سبھا کی نشست کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ایچ وسنت کمار کے کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر وفات پانے کی وجہ سے خالی ہوگئی تھی۔ مسٹر وسنت کمار نے لوک سبھا انتخابات 2019 میں اپنے حریف کو 2.60 لاکھ ووٹوں سے شکست دی تھی۔

 

Ads