دہلی پولیس کے غیر معمولی احتجاجی مظاہرے میں ’انقلاب زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والے اے سی پی منسوی وششٹھ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے احتجاج کے درمیان یہ کارروائی کی گئی ہے۔ اے سی پی منسوی وششٹھ نے دہلی پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی تھی۔ 2 نومبر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے سی پی منسوی وششٹھ نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے مطالبات پولیس کمشنر کے سامنے رکھ دیے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’ہم نے پولیس کمشنر صاحب سے رابطہ میٹنگ کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے ہماری بات مان لی، لیکن سبھی کو کھل کر اپنی بات رکھنے کا موقع نہیں ملا۔ اس کے باوجود ہم نے اپنے مطالبات ان کے سامنے رکھ دیے ہیں۔ وہ اس معاملے پر دیگر افسران سے بات چیت کر رہے ہیں۔‘‘
اے سی پی نے پیر کے روز اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے کچھ مطالبات ایسے ہیں، جنہیں 2 نومبر کو ہی پورا کیا جانا تھا۔ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو پولیس اہلکار دھرنے پر بیٹھے ہیں اور کہیں نہیں جائیں گے۔ وہ احتجاج کرنے نہیں، بلکہ رابطہ میٹنگ کرنے آئے تھے۔ میٹنگ ہو چکی ہے۔ اے سی پی منسوی وششٹھ نے بتایا تھا کہ انہوں نے سینئر پولیس افسران کے سامنے 5 مطالبات رکھے ہیں، جن کے بارے میں وہ تفصیلی معلومات نہیں دیں گے۔ جب تک پولیس کمشنر صاحب اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں لے لیتے، وہ میڈیا کے سامنے کھل کر بات نہیں کریں گے۔ حالانکہ کچھ مطالبات ایک دن کے اندر پورے کیے جانے تھے۔ مطالبات منظور ہونے سے قبل ہی اے سی پی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منسوی وششٹھ نے کچھ اہم مطالبات سامنے رکھے ہیں، مثلاً:
دلچسپ بات یہ ہے کہ اے سی پی منسوی وششٹھ نے اپنے مطالبات میں یہ بھی کہا تھا کہ ’’اگر محکمۂ پولیس معطلی سے لے کر کوئی اور سخت کارروائی کرنا چاہتا ہے تو وہ صرف میرے خلاف کرے۔‘‘ کم از کم ان کا یہ مطالبہ تو پورا ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، کیونکہ فی الحال صرف ان کے خلاف ہی کارروائی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دہلی پولیس کی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ افسران کے فیصلے کے خلاف پولیس اہلکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نعرے بازی کرنے والے 100 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو خاموش کرانے میں افسران کے پسینے چھوٹ گئے۔ یہ پولیس اہلکار اے سی پی منسوی وششٹھ کی قیادت میں متحد ہوئے تھے۔ منسوی وششٹھ کا نام حال ہی میں دہلی پولیس اور وکلاء کے درمیان ہونے والے تنازعہ کی وجہ سے سرخیوں میں آیا ہے۔ منسوی وششٹھ دہلی پولیس میں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) کے عہدے پر تعینات ہیں۔ اکتوبر 2026 تک وہ شاہدرہ ضلع کے گاندھی نگر سب ڈویژن میں ایس ڈی پی او کے طور پر تعینات تھے۔ وہ ڈی اے این پی پولیس سروس کے افسر ہیں۔ اس کا مطلب دہلی، انڈمان اور نکوبار جزائر، لکشدیپ، دمن اور دیو اور دادرہ و نگر حویلی پولیس سروس ہے۔