Jadid Khabar

خواتین کی حفاظت یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں: پرینکا

Thumb

وایناڈ (کیرالہ)، 22 ستمبر (یواین آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بہار کے جموئی میں ایک طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے خواتین کی سلامتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سڑکوں پر خواتین کی حفاظت یقینی نہیں بنائی جا سکتی تو بڑے بڑے منصوبوں اور پروگراموں کی بات کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
محترمہ گاندھی نے منگل کو اپنے پارلیمانی حلقے کیرالہ کے وایناڈ میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم اور تشدد کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں اور خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں اور خاص طور پر مرکزی حکومت کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ خواتین کو کس طرح محفوظ ہونے کا احساس دلایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر خواتین کی حفاظت یقینی بنانا ضروری ہے اور جب یہ بھی یقینی نہیں بنایا جا سکتا تو بڑے منصوبوں اور پروگراموں کی بات کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔