Jadid Khabar

بی جے پی لوگوں کی آواز سے نہیں، ان کی خاموشی سے خوف زدہ ہے: اکھلیش یادو

Thumb

لکھنؤ، 05 ستمبر (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جتنی ناانصافی کرنا چاہے کرلے، لیکن اب وہ خود خوف زدہ ہے اور یہ خوف لوگوں کی آواز سے نہیں بلکہ ان کی خاموشی سے ہے۔

مسٹر یادو نے کہا کہ قانون کا سہارا لے کر غیر قانونی کام کرنے کا دور کچھ عرصے تک حاوی ہوسکتا ہے، لیکن یہ ہمیشہ نہیں چلتا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے مندر کے چندے اور وقار کو بھی نہیں بخشا، ایسے میں وہ کسی کے عقیدے کی علامتوں کی قدر کیا جانے گی۔

ایس پی صدر نے کہا کہ مسلمانوں، بدھ مت کے پیروکاروں، سکھوں، جینیوں سمیت تمام اقلیتی طبقات کے ساتھ ساتھ پسماندہ اور دلت سماج بھی دیکھ رہا ہے کہ کس طرح ان پر مظالم بڑھتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب مظلوم خاموش ہوجاتا ہے تو اس کی مخالفت خاموش رہ کر بھی بلند آواز بن جاتی ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ اب 'پی ڈی اے' اپنی یکجہتی دکھائے گا اور سماجی انصاف کی حکومت قائم کرکے ایک ہم آہنگ 'برادر قوم' بنائے گا۔