نئی دہلی، 29 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رِجِجو غیر وابستہ تحریک کے سربراہانِ مملکت کے پہلے سربراہ اجلاس کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں پیر سے ہونے والی 2 روزہ اعلیٰ سطحی یادگاری میٹنگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
وزارت خارجہ نے ہفتہ کو بتایا کہ یکم ستمبر تک جاری رہنے والی اعلیٰ سطحی یادگاری میٹنگ کا موضوع ''غیر وابستگی کی وراثت: آج کی دنیا کے لیے سبق'' ہے۔
ہندستان اس تحریک کا بانی رکن ہے، جو تاریخی اہمیت کے حامل ایک پلیٹ فارم پر 121 ترقی پذیر ممالک کو ایک ساتھ لاتی ہے۔ ہندستان تحریک کے اصولوں اور اقدار کے تئیں اب بھی عہد بستہ ہے۔