Jadid Khabar

اراولی معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قابلِ ستائش: اشوک گہلوت

Thumb

جے پور، 29 دسمبر (یو این آئی) راجستھان کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما اشوک گہلوت نے اراولی پہاڑی سلسلے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ 
مسٹر گہلوت نے کہا کہ اراولی کے معاملے میں 20 نومبر کے فیصلے پر روک لگانے کا سپریم کورٹ کا حکم قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحولیاتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے اراولی رینج پر کام کرنا ضروری ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ اب وزیرِ ماحولیات کو بھی ماحول کے مفاد میں کام کرنے کا نظریہ اپنانا چاہیے۔ سرسکا سمیت پورے اراولی پہاڑی سلسلے میں کان کنی بڑھانے کا خیال مستقبل کے لیے خطرناک ہے۔ مسٹر گہلوت نے اراولی رینج کو بچانے کی مہم میں ان کے ساتھ شامل ہونے کے لیے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔