حیدرآباد 16دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع کے ناگارم میں بھودان اراضیات سے متعلق دائر کی گئی درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ۔
آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کی جانب سے خریدی گئی اراضیات کے معاملے میں بی ملیش نامی شخص سپریم کورٹ سے رجوع ہوا تھا۔
ملیش نے ان اراضیات کو بھودان کی اراضیات قرار دیتے ہوئے سب سے پہلے تلنگانہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اس معاملہ کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔
ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے ملیش نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تاہم عدالت عظمی نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے ابتدائی مرحلہ میں ہی اس عرضی کو مسترد کر دیا۔