Jadid Khabar

نتیش کمار کو ایک مسلم خاتون کے چہرے سے نقاب ہٹاتے دیکھ کر حیرانگی ہوئی:محبوبہ مفتی

Thumb

سری نگر، 16 دسمبر (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کہا ہے کہ وہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ایک مسلم خاتون کے چہرے سے نقاب ہٹاتے ہوئے دیکھ کر حیران رہ گئیں۔
انہوں نے منگل کے روز 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 'میں نتیش جی کو ذاتی طور پر جانتی ہوں اور ان کی قدر کرتی ہوں اس لئے انہیں ایک نوجوان مسلم خاتون کی نقاب ہٹاتے ہوئے دیکھر مجھے حیرانگی ہوئی'۔
ان کا پوسٹ میں سوالیہ انداز میں کہنا ہے کہ 'اس کو بڑھاپے سے جوڑا جائے یا مسلمانوں کی سرعام تذلیل کو معمول بن جانے سے'۔
محبوبہ مفتی نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ  'یہ حقیقت کہ ان کے آس پاس موجود لوگ اس ہولناک واقعے کو کسی تفریح کی طرح دیکھتے رہے اور بھی زیادہ پریشان کن ہے'۔
انہوں نے کہا کہ  'نتیش صاحب، شاید اب آپ کے لئے عہدہ چھوڑنے کا وقت آگیا ہے'۔
محبوبہ مفتی ایک وائرل ویڈیو پر تبصرہ کر رہی تھیں جس میں نتیش کمار کو ایک پروقار تقریب کے دوران ایک مسلم خاتون کے چہرے سے نقاب  ہٹاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے یہ ویڈیو بھی اپنے پوسٹ کے ساتھ اپ لوڈ کی ہے۔