ہوانا، 26 اگست (یو این آئی) برازیل کے اخبار 'فولہا ڈی ایس پاولو' کی رپورٹ کے مطابق، کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کانیل نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات جمود کا شکار ہیں اور اس کے لیے کوئی ایجنڈا طے نہیں ہے جبکہ انہوں نے کیوبا کے معاشی تباہی کے دہانے پر ہونے کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔