واشنگٹن، 24 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ لبنان کو حزب اللہ سے بچانے کے لیے لبنانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور وہ جلد ہی اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات کے منتظر ہیں۔