واشنگٹن، 15 اپریل (یو این آئی) امریکی ٹی وی سی این این نے کہا ہے کہ ایران امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے امریکی وفد کی قیادت بھی نائب صدر جے ڈی وینس کے سپرد رہے گی۔
سی این این کے مطابق ممکنہ مذاکرات کے سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ اگر جنگ بندی ختم ہونے سے قبل اگلے ہفتے کوئی ملاقات ہوتی ہے تو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور کی قیادت کریں گے۔