نجف اشرف، 8 جولائی (یو این آئی) ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای اور ان کے ساتھ شہید ہوئے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ عراق کے شہر نجف میں حضرت علی ؓ کے روضے پر ادا کر دی گئی۔
شہید رہبر کا تاریخی جلوسِ جنازہ کربلا کی جانب رواں دواں ہے، جس میں لاکھوں سوگوار شرکت کر رہے ہیں۔ شہید خامنہ ای کے اہلِ خانہ کی میتیں کربلا میں روضۂ امام حسین ؓ پر پہنچا دی گئیں۔