ماسکو، 25 ستمبر (اسپوتنک/یو این آئی) روس کی فارن انٹیلی جنس سروس (ایس وی آر) کے ڈائریکٹر سرگئی ناریشکن نے کہا کہ مغربی ممالک نے روس کے انتخابات میں مداخلت کی ہے اور غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے اس کا نوٹس لیا ہے۔
مسٹر ناریشکن نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ "مغربی ممالک کی طرف سے مداخلت تھی، اور ہم نے اس کا نوٹس لیا۔ ہم نے اس حقیقت کو بھی نوٹ کیا کہ یورپی یونین کمیشن نے پہلے ہی ایک دستاویز تیار کر رکھی تھی جس میں انتخابات کو ناقص قرار دیا گیا تھا۔"