لندن، 3 اکتوبر (یواین آئی) جی 7 ممالک نے توانائی کی فراہمی پر دباؤ کم کرنے کے لیے 10 کروڑ بیرل تیل اور ڈیزل کے ذخائر جاری کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سپلائی کے دباؤ کے باعث تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ گروپ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈیزل کے ذخائر کا 'خاصا بڑا حصہ' جاری کیا جائے گا۔