سیول، 8 اکتوبر (یو این آئی) جنوبی کوریا نے جمعرات کو اپنے پہلے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکل (ایچ جی وی) کا کامیاب تجربہ کیا۔ صدر لی جے میونگ نے خود اس تجربے کا مشاہدہ کیا۔ صدارتی دفتر کے مطابق یہ ملک کی نئی طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔