جموں و کشمیر کے کئی حصوں میں جمعرات کی شب تقریباً 10.26 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لداخ کی سرحد کے قریب چین کے سنکیانگ علاقے میں 5.1 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد جمعرات کی شب وادیٔ کشمیر کے کئی علاقوں میں زمین ڈولی، جس کے سبب لوگوں میں خوف کا ماحول پھیل گیا۔ ان جھٹکوں کا اثر لداخ کے بعض علاقوں میں بھی دیکھا گیا، جس کے باعث کئی لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل گئے۔