ٹوکیو، 18 اپریل (یو این آئی) جاپان کیناگانو پریفیکچر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 بتائی گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے بتایاکہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 20 منٹ پر آیا۔ رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔