واشنگٹن، 16 اپریل (یو این آئی) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان واحد اور بہترین ثالث ہے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز اور جاری ہیں، جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔