انقرہ، 12 اگست (یو این آئی) ترکیہ نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو جائز قرار دینے سے متعلق کولومبیا کے بیان کی "شدید" مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ یہ علاقہ شام کا ایک اٹوٹ حصہ ہے۔
ترک وزارتِ خارجہ نے منگل کے روز اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ "اس نوعیت کی انفرادی کوششیں، جو خاص طور پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 497 سمیت بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں، کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتیں۔"