مدھیہ پردیش کے کھرگون میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر (این سی ایس) نے بتایا کہ آج صبح 9 بج کر 15 منٹ پر یہ زلزلہ آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی۔ نیشنل سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق کھرگون میں زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ یہ 21.59 ڈگری شمالی عرض البلد اور 75.552 ڈگری مشرقی طول البلد پر واقع تھا۔