لکھنؤ30اکتوبر:مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ اتر پردیش میں اگر بی جے پی مسلسل تیسری بار حکومت بنانے میں کامیاب ہوتی ہے تو ریاست میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کیا جائے گا۔ ان کے اس اعلان پر سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے طنزیہ ردعمل ظاہر کیا ہے، جب کہ کانگریس بھی یو سی سی کے معاملے پر بی جے پی کو نشانہ بناتی رہی ہے۔