واشنگٹن، 4 دسمبر (یو این آئی) امریکہ نے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ویزے جاری کرنے کے لیے شرائط مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئے قوائد و ضوابط متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پگٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ویزوں کے اجرا اور اسکریننگ کے عمل کے لیے نئے رہنما اصول اور سخت جانچ پڑتال کی پالیسی نافذ کر دی ہے۔