امریکہ میں قائم مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کے سابق انجینئر عبدالرحمن الفوزان کو سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ اس پر کمپنی کے کانفرنس روم میں خفیہ طور پر ریکارڈنگ ڈیوائس لگانے کا الزام ہے۔ امریکی استغاثہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ڈیوائس کا استعمال کمپنی کے سینئر ایگزیکٹوز، کاروباری افراد اور سرکاری اہلکاروں کے درمیان ہونے والی حساس ملاقاتوں کو ریکارڈ کرنے کے لیے کیا جاتا تھا۔