رام اللہ، 23 اکتوبر (یو این آئی) مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل کے قریب اسرائیلی افواج نے گولی مار کر دو فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔؎
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی ایک فائرنگ کے حملے کے بعد کی گئی جس میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس نے جمعہ کے روز جنوبی مغربی کنارے میں ہیبرون کے قریب دو مشتبہ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔ فوج نے ابھی تک اپنے اس دعوے کے حق میں عوامی سطح پر کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے، اور ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی شناخت کی تصدیق بھی نہیں ہو سکی ہے۔