غزہ، 21 اپریل (یو این آئی) غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ گزشتہ شب ایک اسرائیلی حملے کے دوران خان یونس میں تین افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ حملے کے بعد علاقے میں اسرائیلی جنگی طیارے پرواز کرتے دیکھے گئے۔
ہوئےغزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے کہا کہ گزشتہ شب جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس کے شمال مغرب میں واقع ال-امل محلے کے نزدیک ال-زقزق جنکشن کے اطراف میں ایک اسرائیلی حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔