عمان، 26 اکتوبر (یو این آئی) اردن کی سکیورٹی فورسز نے ملک کے صوبہ کرک میں یونانی آرتھوڈوکس چرچ پر مہلک حملے کے تین مسلح مشتبہ حملہ آوروں کو کئی روزہ تلاش کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ اس حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
ریاستی میڈیا کے مطابق، مشتبہ افراد پیر کے روز کرک کے گاؤں الجدیدہ میں ایک متروک مکان میں چھپے ہوئے پائے گئے۔