میڈرڈ، 17 فروری (یو این آئی) شمال مشرقی اسپین میں پیر کے روز آگ لگنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور چار دیگر معمولی طور پر زخمی ہو گئے۔ مقامی افسران نے یہ اطلاع دی ہے۔
کیٹلن ریجنل فائر سروس نے ایک بیان میں کہا کہ آگ صوبہ بارسلونا کے شہر مانلیو میں ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں لگی۔ فائر فائٹروں نے تقریباً آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا، لیکن وہاں پانچ افراد مردہ پائے گئے جبکہ چار دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔