Jadid Khabar

سیشلز کے قومی دن کی تقریبات میں شریک ہوئے مودی

Thumb

نئی دہلی 29 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی دیر شام وکٹوریہ میں معزز مہمان کے طور پر سیشلز کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ پر منعقدہ قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔
 
وہ سیشلز کی آزادی کے دن کی تقریب میں شرکت کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔ مسٹر مودی سیشلز کے صدر ڈاکٹر پیٹرک ہرمینی کی دعوت پر سیشلز کے دورے پر گئے ہیں۔
 
قومی دن کی تقریب ہندوستان اور سیشلز کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے کی یاد میں بھی منعقد کی گئی۔ ان خصوصی مواقع کی مناسبت سے، سیشلز کی آزادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقدہ قومی پریڈ میں ہندستانی مسلح افواج کے دستوں نے حصہ لیا۔ ہندستانی دستے میں آسام ریجمنٹ، ہندستانی بحریہ اور ہندستانی بحریہ کے مارچنگ بینڈ کے اہلکار شامل تھے، جو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے چلے آ رہے دفاعی تعاون کی عکاسی کرتے ہیں۔ تقریب کے ایک حصے کے طور پر اور قائم شدہ روایت کے مطابق، ہندستانی بحریہ کے جہاز ترکش اور اِکشک پورٹ وکٹوریہ میں لنگر انداز ہیں۔ تقریب میں وزیر اعظم کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان گہری شراکت داری اور طویل عرصے سے چلی آ رہی دوستی کو اجاگر کرتی ہے۔
 یو این آئی ایف اے