Jadid Khabar

آر ایس ایس نے آئین کو مغربی نظریات پر مبنی کہا تھا: ملکارجن کھڑگے

Thumb

نئی دہلی، 26 نومبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ٰیوم آئین کے موقع پر آر ایس ایس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سنگھ نے پہلے آئین کو 'مغربی اقدار پر مبنی' قرار دیا اور آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا پتلا جلایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر، نہرو اور راجیندر پرساد نے مساوات اور سیکولر اقدار پر مبنی ہندوستان کا تصور پیش کیا تھا، آج وہ شناخت خطرے میں ہے۔
کانگریس صدرملکارجن کھڑگے نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس نے تاریخ میں آئین، ترنگے اور آزادی کی جدوجہد کی مخالفت کی تھی، لیکن آج سیاسی مجبوری کے باعث وہی لوگ آئین کی حمایت کا دکھاوا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس اداروں کو کمزور کر رہے ہیں اور آئین کے احترام کا دعویٰ محض دکھاوا ہے۔