Jadid Khabar

راہل اور پرینکا نے گرو تیغ بہادر کے یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا

Thumb

نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کے روز گرو تیغ بہادر صاحب کو ان کے 350 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی ہمیشہ سب کے لیے ایک تحریک رہے گی۔ 
مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ '' سکھ دھرم کے نویں گرو، 'ہند کی چادر' شری گرو تیغ بہادر جی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت۔ ان کے اصول، اقدار، ایثار اور قربانی انسانیت کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گے۔'' 
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ نویں گرو تیغ بہادر جی نے دنیا کو امن اور انسانیت کا راستہ دکھایا۔ 
محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ''سکھ دھرم کے نویں گرو شری تیغ بہادر جی کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت۔ گرو تیغ بہادر جی نے مذہب، انسانیت، خدمت، ایثار، محبت اور وحدت کی روشنی پھیلا کر دنیا کو راستہ دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تعلیمات ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہیں گی''