Jadid Khabar

امریکی سینیٹ سے صدر ٹرمپ کو بڑا جھٹکا

Thumb

واشنگٹن، 31 اکتوبر (یو این آئی) امریکی سینیٹ کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر لگائے گئے ٹرمپ ٹیرف کو مسترد کردیا گیا ہے۔ 
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کی جانب سے صدر ٹرمپ کی جانب سے استعمال کردہ ایمرجنسی پاورز کو ختم کرنے کے لیے علامتی اقدام کیا گیا ہے۔ 
صدر ٹرمپ کے خلاف تمام ڈیموکریٹس نے ووٹ دیا، مخالفت میں ووٹ دینے والوں میں صدر ٹرمپ کی اپنی ری پبلکن پارٹی کے چار اراکین بھی شامل تھے، اس طرح 47 کے مقابلے میں 51 ووٹ ڈالے گئے۔ 
رپورٹس کے مطابق اس قرارداد پر عمل لازم نہیں، اس سے پہلے سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے اُن اختیارات کے خلاف ووٹ کیا تھا جن کے تحت صدر ٹرمپ نے برازیل پر 50 اور کینیڈا پر 35 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، ایوان میں اس حوالے سے قراردادیں پیش ہونے کی توقع نہیں ہے۔ 
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شی جنگ پنگ سے ملاقات کے بعد چین پر ٹیرف 57 فیصد سے کم کرکے47 فیصد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 
چینی صدر سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اوربیجنگ کے درمیان بہت سے اہم نکات پراتفاق ہو گیا ہے۔ 
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ تمام چینی مصنوعات پرعائدٹیرف کوکم کرے گا، چین پر ٹیرف 57 فیصد سے کم کرکے47 فیصد ہوگا، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ 
انھوں نے بتایا کہ نایاب معدنیات کی تجارت کا معاملہ طے پا گیا، اپریل میں چین کا دورہ کروں گا، چین فین ٹینائل کی تیاری میں استعمال کیمیائی اجزا کا امریکہ میں داخلہ روکے گا؟