بیجنگ، 14 جون (یو این آئی) چین کی نیشنل آبزرویٹری نے ہفتے کے روز طاقتور طوفان ووٹپ کے لیے یلو الرٹ جاری کیا اور سال کے اس پہلے طوفان کی وجہ سے ملک کے جنوبی حصوں میں تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق، طوفان آج صبح 5 بجے 19.8 ڈگری شمالی عرض البلد اور 108.8 ڈگری مشرقی طول البلد پر دیکھا گیا۔ اس وقت طوفان 20-25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ دوپہر تک جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے لیئی ژاؤ سے گوانگسی کے بیہائی ساحل تک پہنچ جائے گا اور ساحل سے ٹکرانے کے بعد اس کی شدت میں کمی آئے گی۔