Jadid Khabar

شدید گرمی اور لو کے پیشِ نظر اورنگ آباد کے اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی

Thumb

اورنگ آباد، 29 اپریل (یو این آئی) بہار کے ضلع اورنگ آباد میں  شدید گرمی اور لو  کی وجہ سے بچوں کی صحت اور حفاظت کے پیشِ نظر ضلع مجسٹریٹ ابھیلاشا شرما نے حکم جاری کیا ہے۔  حکم کے مطابق، بھارتیہ ناگرک سورکشا سنہیتا-2023 کی دفعہ 163 کے تحت ضلع کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں بشمول پری اسکول، آنگن واڑی مراکز اور کوچنگ اداروں میں پانچویں جماعت تک صبح 11 بجے کے بعد اور چھٹی سے آٹھویں جماعت تک دوپہر 12 بجے کے بعد تعلیمی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی۔ 
ضلع مجسٹریٹ نے واضح ہدایت دی ہے کہ تمام اسکولوں کی انتظامیہ اس حکم کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائے اور بچوں کی صحت کی حفاظت کو اولین ترجیح دے۔ یہ حکم 29 اپریل 2026 سے اگلے حکم تک نافذ العمل رہے گا۔ 
ضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے اس دور میں بچوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں باہر نہ بھیجیں اور ان کے لیے پانی کی وافر مقدار اور محفوظ ماحول کو یقینی بنائیں۔