مکہ مکرمہ، 23 جون (یو این آئی) سعودی عرب کی کسوہ فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی کسوہ فیکٹری نے نیا غلافِ کعبہ تیار کر لیا گیا ہے، غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا۔
غلاف کعبہ حرمین شریفین انتظامیہ کو 10 ذی الحجہ کو حوالےکیا جائےگا، تاہم تبدیلی یکم محرم الحرام کو کی جائےگی، بیت اللہ کا غلاف ہرسال تبدیل کیاجاتا ہے کئی دہائیوں سے اس کیلئے نو ذی الحجہ کا دن مقرر تھا۔
غلاف کعبہ میں 670 کلو گرام ریشم، 120کلو گرام سونے اور 100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا، غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے عمل میں 200 ہنر مندوں نے حصہ لیا۔
واضح رہے کہ غلافِ کعبہ کی تبدیلی یکم محرم کو کی جائے گی اس قبل رش سے بچنے کے لیے غلافِ کعبہ ہر سال نو ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا تھا جب عازمینِ حج میدانِ عرافات چلے جاتے تھے۔