راجستھان کے سیکر واقع کھاٹوشیام جی میں بابا شیام کے مندر سے ملحق ایک ریسٹورینٹ میں خوفناک آگ سے افرا تفری مچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بابا شیام کے مندر سے نکلنے والے دروازہ پر ایک ریسٹورینٹ ’نند بھوجنالے‘ موجود ہے، جہاں یہ حادثہ جمعہ کی علی الصبح پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آگ ’کلا بھون دھرمشالہ‘ کے سامنے موجود ریسٹورینٹ میں لگی، جس کے بعد وہاں موجود شیام بھکتوں میں ہنگامہ مچ گیا۔