ماسکو، 12 اکتوبر (اسپوتنک/یو این آئی ) روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی میں تنازع ختم کرنے کے لیے کوئی سیاسی خواہش نہیں ہے۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے یوکرین میں نئی قیادت کے مطالبے کو مسٹر زیلنسکی کے اس انکار سے جوڑا، جس میں انہوں نے تنازع ختم کرنے کے لیے ضروری مشکل فیصلے کرنے سے گریز کیا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے عوامی طور پر یوکرین میں ایسی نئی قیادت کا مطالبہ کیا ہے جو روس کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔