روس کے کامچٹکا جزیرہ میں جمعہ کو انتہائی تیز زلزلہ نے لوگوں میں خوف و دہشت پیدا کر دیا ہے۔ ای ایم ایس سی اور ہندوستان کے قومی زلزلہ سائنس مرکز (این سی ایس) کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.0 تھی۔ حالانکہ امریکہ کی ایجنسی این او اے اے نے واضح کیا ہے کہ زلزلہ کے بعد سنامی سے متعلق کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس زلزلہ سے ہوئے فوری نقصانات کی جانکاری ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔