’ووٹ چوری‘ کے خلاف اپوزیشن کی مہم نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو مشکل میں ڈال رکھا ہے۔ لگاتار ایسے انکشافات ہو رہے ہیں جو الیکشن کمیشن کو کٹہرے میں کھڑا کر رہے ہیں۔ تازہ معاملہ دہلی کے مصطفیٰ آباد کا ہے جہاں کئی زندہ لوگوں کو مبینہ طور پر سازش کے تحت ’مردہ‘ بتا دیا گیا ہے۔ ایک میڈیا ادارہ کی ویڈیو رپورٹ میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بی جے پی کے ’بی ایل اے‘ (بلاک لیول ایجنٹ) نے ’فارم-7‘ بھر کر کئی ایسے نام حذف کرنے کی کوشش ہے،