جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں دو اسپیشل پولیس آفیسرز (SPO) کی لاشیں ملنے سے سیکورٹی ایجنسیوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ دونوں ایس پی او ڈچن-مرواہ علاقے سے لاپتہ تھے۔ ان کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ دونوں کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔ وہیں، ان کی سروس رائفلیں بھی غائب بتائی جا رہی ہیں۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فی الحال ان کی موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔