Jadid Khabar

پیرو میں کار حادثے میں آٹھ افراد ہلاک

  • 18 Aug 2022
Thumb

لیما، 18 اگست (یو این آئی/ اسپوتنک) پیرو کے جنوب مشرقی کوزکو محکمہ میں کار اور ٹرک کے ٹکراجانے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے۔  آر پی پی ریڈیو براڈکاسٹر کے مطابق لال رنگ کی کار ٹرک سے ٹکرانے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے افراد بتائے جاتے ہیں جو کار میں سوار تھے۔ حادثے میں مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

 

Ads