بیروت، یکم مئی (یو این آئی) حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 12 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے علاقے شومیرہ میں حزب اللہ نے ڈرون حملہ کیا جس میں 12 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔ شمالی اسرائیل میں ڈرون حملےمیں فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان پر کیے گئے وحشیانہ حملوں کے بعد کیا گیا جس میں 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔