Jadid Khabar

ایمرجنسی کے دوران تمام اداروں کو کمزور کیا گیا: جاوڈیکر

Thumb

نئی دہلی، 3 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایمرجنسی سے متعلق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی کے دوران اس وقت کی حکومت نے تمام اداروں کو کمزور کردیا تھا۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بدھ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ایمرجنسی کے دوران حکومت کی مخالفت کرنے والے تمام اراکین پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تقریبا تمام سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد تھی۔ صرف یہی نہیں، بلکہ تنقید کرنے والے اخبارات کو بھی بند کردیا گیا تھا۔مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ مسٹر راہل کو راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو سمجھنے میں بہت وقت لگے گا۔ دنیا میں حب الوطنی کا سب سے بڑا اسکول آر ایس ایس ہے۔ دہلی کے میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی شکست کے بارے میں مسٹر جاوڈیکر نے کہا کہ دہلی کے نتائج صرف اتنے ہی کہا جائے گا کہ جو سیٹ جس کے پاس تھی وہ اس کے پاس گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ویناد سے رکن پارلیمنٹ مسٹر راہل گاندھی نے منگل کے روز کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی حکومت میں لگائی گئی ایمرجنسی ایک "غلطی" تھی۔ اگرچہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایمرجنسی موجودہ منظرنامے سے بالکل مختلف تھی، کیونکہ کانگریس نے کبھی بھی ملک کے ادارہ جاتی ڈھانچے پر قبضہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔

 

Ads