واشنگٹن،11 دسمبر (یو این آئی) امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ امن بورڈ میں عالمی رہنماؤں کی شمولیت کا اعلان آئندہ سال کے اوائل میں کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ کئی رہنما بورڈ میں شامل ہونا چاہتے ہیں البتہ غزہ امن بورڈ میں کون سے عالمی رہنما خدمات انجام دیں گے اس کا اعلان اگلے سال کے اوائل میں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا تھائی لینڈ جنگ رکوانےسےمتعلق فون آج کروں گا، لگتاہے میں انہیں لڑائی روکنے پررضامند کرسکتاہوں۔
ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے سی این این کے لیے کہا ہے کہ اسے فروخت کردیا جانا چاہیے۔