Jadid Khabar

ایران کا جوابی ردعمل، نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ

Thumb

تل ابیب، 13 جون (یو این آئی)ایران کی جانب سے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی ملنے کے بعد اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے سرکاری طیارے ’ونگ آف زاین‘ نے بن گورین ایئرپورٹ سے اڑان بھرلی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے طیارے کی منزل مقصود کا علم نہیں ہے کہ وہ کہاں روانہ ہوا ہے۔
ایران پر اسرائیلی حملے کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل قیمت 10 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برینٹ خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی 75 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔