Jadid Khabar

امریکہ کے لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر کرفیو نافذ

Thumb

واشنگٹن، 11 جون (یو این آئی) غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے چھاپوں کے خلاف جاری پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر لاس اینجلس کے کچھ حصوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
لاس اینجلس کی میئر کیرن باس نے منگل کی شام اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرفیو لاس اینجلس کے ڈاؤن ٹاؤن (اولڈ سٹی) کے کچھ حصوں میں منگل کی شام 8 بجے سے بدھ (مقامی وقت) کی شام 6 بجے تک نافذ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پابندی تقریباً ایک مربع میل کے رقبے پر محیط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی افسران نے پیر کی رات ڈاون ٹاؤن میں ہونے والی لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کے پیش نظر محدود کرفیو نافذ  کیاہے۔
لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق مخصوص علاقے کے رہائشی، بے گھر افراد، تسلیم شدہ میڈیا اہلکار اور پبلک سیفٹی یا ایمرجنسی اہلکاروں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف یہاں گزشتہ پانچ دنوں سے پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔