Jadid Khabar

ٹرمپ کا مذاق اڑانے پر یوٹیوب نے ایرانی حکومت کے چینل کو معطل کردیا

Thumb

واشنگٹن، 17 اپریل (یو این آئی) یوٹیوب نے ایرانی حکومت کے حامی ایک چینل کو معطل کردیا۔ 
یہ یوٹیوب چینل لیگو اسٹائل اے آئی ویڈیوز کے ذریعےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اڑاتا تھا۔ یوٹیوب کے مطابق چینل نے ا'سپام اور دھوکا دہی' کی پالیسی کی خلاف ورزی کی تاہم یوٹیوب چینل نے اس اقدام کو سنسرشپ قرار دیا ہے۔  
ٹرمپ کی ویڈیوز لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہیں، ان میں جنگی مناظر اور عالمی رہنماؤں کو دکھایا گیا اور یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں۔